بلاول بھٹو کی سرداراخترمینگل کے لانگ مارچ پرہونے والے خود کش حملے کی مذمت

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:41

بلاول بھٹو کی سرداراخترمینگل کے لانگ مارچ پرہونے والے خود کش حملے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو ز رداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں۔