سیکریٹری آر ٹی اے حیدرآباد ریجن سلیم میمن کی ایس پی موٹر وے پولیس سیکٹر 3 ندیم اشرف کی ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سیکریٹری آر ٹی اے حیدرآباد ریجن سلیم میمن کی ایس پی موٹر وے پولیس سیکٹر 3 ندیم اشرف کی ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ہدایات کی تعمیل میں سندھ حکومت کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اسد ضامن، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد طارق دھاریجو کی سیکریٹری آر ٹی اے حیدرآباد ریجن سلیم میمن کو کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات پر سلیم میمن کے ایس پی موٹر وے پولیس کے ساتھ ضلع حیدرآباد اور ضلع جام شورو میں آپریشن جاری ہے، یہ آپریشن 25 مارچ سے دن و رات جاری ہے، اس کے دوران کراچی حیدرآباد سے اندرون ئے سندھ پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع جانے والی 805 سے زیادہ گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بارہ لاکھ پچاسی ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ مسافروں سے اضافی وصول کی گئی ستتر لاکھ روپے سے زائد کی رقم چار دن کاروائیوں میں مسافروں کو واپس کروائی گئی، یہ کارروائیاں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے اضافی کرایہ وصولنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کا حصہ تھی۔سیکریٹری آر ٹی اے نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلبا ، مزدوروں اور سرکاری و پرائیویٹ ملازموں کو لوٹنے والوں کے خلاف دن رات کاروائیاں جاری رہیں گی، آر ٹی اے سیکریٹری نے کہا کہ ڈیوٹی کو ذمہ داری سے جو بھی افسر نہیں نبھائے گا خدا وند کریم اس سے حساب لے گا۔

ایس پی موٹر وے پولیس نے کہا کہ غربت کی چکی میں پستی ہوئی عوام کے مفاد میں آر ٹی اے سیکریٹری کے ساتھ مل کر کاروائیاں پورا سال جاری رہیں گی۔آر ٹی اے سیکریٹری حیدرآباد ریجن نے حیدرآباد شہر کے اندر بدین بس اسٹاپ اور نیشنل ہائی پر ٹریفک پولیس افسران کاروائی میں مصروف ھیں ، میں دن رات موٹر وے پر لانگ روٹ کی گاڑیوں پر کاریوں میں مصروف ہو۔

زیادہ لیا گیا کرایا واپس کرنے سے انکار کرنے والوں کو آر ٹی اے سیکریٹری حیدرآباد نے موقع پر ہی گرفتار کرا لیا ، سلیم میمن نے بتایا کے گرفتاری کے بعد ٹرانسپورٹرز غلطی تسلیم کرکے کرایا واپس کر رہے ہیں، آر ٹی اے نے بتایا کہ جو بھی کرایا واپس نہیں کرے گا اس گاڑی کے مالک پر ایف آئی آر ہو گی اور روٹ پرمٹ بھی کینسل ہو گا، پرمٹ کینسل ہونے سے گاڑی کی قیمت بہت کم ہو جاتی ہے۔