ڈ* وزیراعظم آج قوم کو چھوٹی عید پر بڑی خوشخبری دینے والے ہیں ، خواجہ آصف

ژ* خوشخبری 2022ء سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کانتیجہ ہوگا ، ٹویٹ

بدھ 2 اپریل 2025 21:15

ٓ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں بجلی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنائینگے ، چھوٹی عید پر بڑی خوشخبری عوام کیلئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج کی خوشخبری 2022ء سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کانتیجہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی عوام کی خدمت کو فرض اولین سمجھتے ہیں انشاء اللہ عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا انشاء اللہ ۔