Live Updates

حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کا مددگار ہوں، حلیم عادل شیخ

جمعرات 3 اپریل 2025 23:06

حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کا مددگار ہوں، حلیم ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وہ حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کے مددگار ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور اس کے حواریوں نے سندھو دریا کے نہری پانی پر ڈاکہ اور شہری علاقوں کے عوام کو پیاسا مارنے اور سندھ کی زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

گمبٹ میں انصاف یوتھ ونگ خیرپور کے ضلعی جنرل سیکرٹری ، پی ٹی آئی جنرل کونسلر حسن رضا جانوری کی قیادت میں ملنے والے یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھو دریا کے نہری نظام کو آصف زرداری نے اپنے دستخط کرکے سندھ کے عوام کو غلامی سے بھی بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہاکہ وہ سابقہ چیئرمین ولیج جانوری گوٹھ یوسی نظامانی خیرپور تعلقہ میونسپل کمیٹی وارڈ 24 حاجی زوار طفیل لاہوتی جانوری کی قیادت میں خیرپور کے نوجوانوں کو متحرک کرنے اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور گھروں پر پی ٹی آئی پرچم آویزاں کرکے سندھ دشمن عناصر کو آزادی کا پیغام پہنچائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات