وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

جمعہ 4 اپریل 2025 12:48

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو   خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹوکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتےہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے ۔ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔\932