
علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار
ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاون ٹریک متاثر ہوگیا۔ ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا
فیصل علوی
ہفتہ 5 اپریل 2025
11:18

(جاری ہے)
مسافر ٹرین کی اکانومی کلاس کوچ کابفلر ٹوٹ گیا خوش قسمتی سے مسافر ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھی۔
واقعہ رات دیر سے پیش آیا، کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیاتھا۔ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسافرٹرین میانوالی سے لاہور آ رہی تھی کہ رات گئے کوچ 12353 کا بفلرکندیاں سٹیشن کے قریب ٹوٹ گیا جس کا پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیاتھا۔بعدازاں ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی سٹیشن پر ٹریک سے اتر گئی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تھی۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی تھی اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا تھا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیاتھا تاکہ ٹرینوں کی روانگی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہوگئیں تھیں۔حادثے کے باعث بہاو الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس، فرید ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روکا گیا ہے۔قبل ازیں بھی کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں۔ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیاتھا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مری، مسلح گروہوں میں تصادم کے معاملہ میں 10ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
-
اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخواہ حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، فیصل کریم کنڈی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 30 اگست تک تعطیلات، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے
-
دیر، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق،اہلیہ شدید زخمی
-
بھارت میں پاکستانی سیلیبرٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھلنے کے فوری بعد دوبارہ بند
-
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.