
نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی
سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی
فیصل علوی
ہفتہ 5 اپریل 2025
13:40

(جاری ہے)
تحقیقاتی کمیٹی سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارت مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے نافذ نہ کرنے کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ سعودی عرب کی 2025 کی نظرثانی شدہ پالیسی وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کی گئی۔کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر رقوم بھجوانے کے حوالے سے حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے تاکہ 70 ہزار حاجیوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے،کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 سے محروم ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج آپریٹرز پر پرائیویٹ حج سکیم کے مکمل عملدرآمد میں ناکامی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ رواں سال پرائیوٹ حج آپریٹرز کے ذریعے ہزاروں پاکستانی عازمین حج سے محروم رہنے کا خدشہ بڑھ گیا تھاکیونکہ حج ٹور آپریٹرز 89,000 پرائیویٹ حاجیوں کیلئے بروقت رہائش گاہیں فراہم نہیں کر سکے تھے۔اس صورتحال کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو حج 2025 سے محروم کرنے کے سنگین نتائج کا سامنا تھا۔مزید اہم خبریں
-
امدادی کٹوتیاں: صومالیہ میں لاکھوں لوگوں کو بھوک کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.