آزاد کشمیر میں ایم ایل ایز کی حکومت جس کو ہم نہیں مانتے،راجہ مشتاق منہاس

2026 کا الیکشن مسلم لیگ کا ہے، پنجاب سے دس سیٹیں اور آزاد کشمیر میں کوئی دوسری جماعت تصور بھی نہ کرے

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

باغ / ملوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) سابق وزیر حکومت و سینئر نائب صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر راجہ محمد مشتاق احمد منہاس نے ملوٹ بنگراں بیسبگلہ کری سوکڑ بھٹی شریف اپنے تعزیتی و عید ملن پروگرامات کے موقع پر گفتگو کرتے کہا کہ 2026 کا الیکشن مسلم لیگ کا پنجاب سے دس سیٹیں اور آزاد کشمیر میں کوئی دوسری جماعت تصور بھی نہ کرے کامیابی ہماری ہوگی انھوں نے موجودہ حکومت بارے کہا کہ یہ ایم ایل ایز کی حکومت ہم اس حکومت کو اس کی پالیسیوں کو نہیں مانتے مسلم لیگ کا اپنا منشور ہے 2016 سے 2021 تک مجھے پانچ سال آپ نے موقع دیا ملوٹ کری بیسبگلہ سوکڑ بھٹی تھب غنی آباد میں میرے کام باقیوں کی نسبت زیادہ مجھے اللہ نے سرخرو کیا آپ دوبارہ وہی محبت دیں بھٹی شریف کی یہ سڑک جہاں میں چھوڑ کر گیا تھا اسی جگہ پر ہے حالانکہ آپ نے باقیوں کو بھی ووٹ دئے اس حکومت کے چار سال ہو چکے انھوں نے کہا ناراض لوگ آئیں میرے قافلے میں عزت ذلت اللہ کے پاس سب قابل احترام ہیں سابق وزیر حکومت نے کہا بلوچستان کے پی کے اور دیگر مقامات پر پاک فوج میں ہمارے نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں ہم انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کیپٹن وقاص شہید میجر سعد زبیر ہمارا فخر ہیں بھارت بارڈر عبور اس لئے نہیں کرتا کہ اسے پتہ ہے پاکستان ایٹم بم ہے ہماری مضبوط فوج ہے راجہ محمد مشتاق منہاس نے کہا 2016 سے 2021 تک ہماری حکومت میں این ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار ملا آج اسی پالیسی کے ذریعے لوگ اعلی عہدوں پر فائر ہیں دانش سکول عوام کیلئے بڑا تحفظ اس کا پی سی ون تیار ہوگیا جلد وزیراعظم پاکستان افتتاح کریں گے اس سکول میں غریب یتیم بچے بچیاں زیر تعلیم ہوں گی ایک ہزار طلبہ طالبات ہاسٹل میں قیام پذیر جن کی فیس کھانا پینا سب مفت ہوگا اور یہی طلبہ طالبات اعلی کارگردگی کے بعد پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخل ہوں گے ان شا ہماری حکومت بلوچستان کے پی کے گلگت بلتستان میں بھی دانش سکول قائم کرے گی سابق وزیر حکومت نے کہا پاکستان میں میاں نواز شریف نے تاریخی کام کرواے تھے سکول روڈز ہسپتال اور دیگر بڑے پراجیکٹ مسلم لیگ کا کارنامہ ہے راجہ محمد مشتاق احمد منہاس نے کہا یہاں ایکشن کمیٹیاں ہیں سیاست لاوارث ہوچکی انھوں نے کہا یہاں اور طاقتیں ہیں ہم انھیں کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے انتظامی معاملات کو جتنا کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے حالات مزید خراب ہوں گے دریں اثنا سابق وزیر حکومت نے ملوٹ کے مقام پر ائی ٹی سنٹر کا دورہ کیا جہاں ممتاز قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے انھیں بریفنگ دی اس موقع پر سابق وزیر حکومت نے بیرسٹر راجہ محمد اسحاق خان مرحوم کی ملوٹ کے عوام کے ساتھ بے پناہ محبت کے طور اس سنٹر کے قیام پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا -