غزہ میں اسرائیلی بربریت اور معصوم بچوں وپناگزینوں کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی حملے کھلی دہشتگردی ہے مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں ،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 6 اپریل 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت اور معصوم بچوں وپناگزینوں کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،اسرائیل نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردیں جنگی جرائم کے خطرناک مجرم نیتن یاہو کی عدم گرفتاری عالمی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی حملے کھلی دہشتگردی ہے مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں ،اقوام متحدہ امریکی لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے اور انسانیت کے تحفظ کی بجائے انصاف کا قتل کررہا ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے علمبردار فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر خاموش کیوں ہیں ،AIمائیکرسافٹ ویئراسرائیل غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کررہا ہے ،امریکا ،اسرائیل اور بھارت اے آئی سافٹ ویئر کو انسانیت سوز مظالم اور مسلم نسل کشی کیلئے استعمال کررہے ہیں ،فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو ڈائیلاگ سے حل نہیں کیا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہوجائیگا ،دنیا کے امن کی بربادی کا سبب اقوام متحدہ کی جانبدارانہ غیر منصفانہ عمل اور ظالم وجابر اسرائیل ،بھارت اور امریکا کو ظلم سے روکنے کی بجائے ظالم کا ساتھ دینے کی پالیسیاں ہونگیں،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت اور عالمی طاقتیں بے حس ہوچکی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل جارحیت اور نہتے مظولم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت اور غزہ کے مسلمانوں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پوری دنیا میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج ہورہا ہے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے ساتھ ہونیوالی مظالم کی شدت کے ساتھ مذمت کی جارہی ہے ،اقوام متحدہ کے دوہرے معیار کی وجہ سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہوئے جو آج وہ عالمی قوانین کو روند کرغزہ کے مسلمانوں کا کھلم کھلا قتل عام کررہا ہے ،سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قراردادیں کہاں ہیں،غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی حملے اسلام دشمن اور مسلم نسل کشی پر مبنی ہیں جسے وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران طاقت سے روکیں۔