پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دفاع وطن اور آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن پر دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں،سردار عتیق احمد خان

مسلم کانفرنس نے شہدائے گیاری کی برسی آزاد کشمیر بھر میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عقیدت اور احترام سے منائی

پیر 7 اپریل 2025 17:06

مظفرآباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے شہدائے گیاری کی برسی آزاد کشمیر بھر میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عقیدت اور احترام سے منائی جس میں شہداء گیاری ودیگر شہداء کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے شہداء کی بلندی ودرجات کیلئے فاتحہ خوانی ۔

اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دفاع وطن اور آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن پر دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں اور وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں آج بھی بلوچستان سے وزیرستان اور کنٹرول لائن تک پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں انھوں نے کہاکہ شہدائے گیاری بھی دفاع وطن کا عظیم فریضہ ادا کرتے ہوئے اللہ کے حضور پیش ہوئے انھوں نے کہاکہ پوری قوم مسلح افاج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر جارحیت کے مقابلے میں فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں بھی بسنے والی مقیم کشمیریوں نے شہداء گیاری کی برسی عقیدت واحترام سے منائی اس موقع پر مسلم کانفرنسی رہنماؤں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،سیکرٹری جنرل محترمہ مہر النساء،مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید،سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک،،چیئرپرسن خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ،چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان،راجہ محمد لطیف حسرت،سید نذر عباس شاہ، چوہدری خضر حیات،میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان،عائشہ منصف، کوثر پروین ایڈووکیٹ، افشاں سعید ایڈووکیٹ، بشریٰ راجہ،،نسرین اختر راجہ،سردار عابد رزاق،شیخ مقصو د احمد،سجاد انور عباسی،سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ،سید تصور موصوی،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،سید ثقلین فدا کاظمی، راجہ زرین خان،سید نذر عباس،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،سلیم اعوان،ساغر آزاد،آمنہ فرید مغل،آمنہ انور عباسی،سلمیٰ کاظمی،راجہ منیر،عامرہ خانم، ناہید اختر راجہ نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیوطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو بھی سلام ہے، یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کویاد رکھنا چاہیے،ہم شہدائے گیارے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی خاطر جانیں نچھاورکیں مسلح افواج پاکستان کے جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں ہم اس موقع پر شہدائے گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔