بلاول بھٹو زرداری تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی ،بیرسٹرسیف

پیر 7 اپریل 2025 22:58

بلاول بھٹو زرداری تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرد میدان سے بھاگ گئے ہیں اور زنانہ لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے نہروں کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ہنا تھا کہ دونوں جماعتیں حکومت میں ہیں، سب کچھ خود کر رہی لیکن بیان ایسے دے رہی ہیں جیسے اپوزیشن میں ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت بیمار ہے،بچے نااہل ہیں بہتر ہے کہ اقتدار عوام کے حوالے کرکے ایک ہی دفعہ سارے لندن چلے جائیں، نواز شریف وزیراعظم بننے آئے تھے، مریض بن کر واپس لندن جا رہے ہیں،نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف کی لندن یاترا "ووٹ کو عزت دو" پلان ٹو کی تیاری ہے کیونکہ میاں صاحب کبھی باز نہیں آتے۔