امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے پانی کے منصوبوں بارے اجلاس، متاثرین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم

منگل 8 اپریل 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے پانی کے منصوبوں پر اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کامران الرحمان اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیراعظم کے وژن کے مطابق متاثرین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے وسائل کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔