
پولیس، کسٹم، کوسٹ گارڈ، مسلح افواج، انٹیلیجنس ایجنسیاں یہ سب ریاست کے اوزار ہیں ریاست نہیں
ریاست ہم ہیں جو یہاں بیٹھے ہیں، ججز یا تو اپنے احکامات پر عمل کروائیں ورنہ پھر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز مستعفی ہو جائیں، عمر ایوب خان کا ردعمل
محمد علی
منگل 8 اپریل 2025
23:36

(جاری ہے)
ہمارے دی گئی لسٹ میں موجود لوگوں سے خان صاحب کی ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ انہیں تنہا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی آواز عوام تک نہ پہنچے۔
سابق گورنر میاں اظہر کے سر پر پتھر اس وقت مارا گیا جب ہم پرامن کھڑے تھے، پولیس حملہ آور ہوئی اور پرامن لوگوں پر لاٹھی چارج کیا۔ ججز یا تو اپنے احکامات پر عمل کروائیں ورنہ پھر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی تعریف کئی دفعہ بتا چکا ہوں، پولیس، کسٹم، کوسٹ گارڈ، مسلح افواج، انٹیلیجنس ایجنسیاں یہ سب ریاست کے اوزار ہیں ، ریاست نہیں ہیں، ریاست ہم ہیں جو یہاں بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں پر سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھا دیا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل سے چند میل دور پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔ میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی، میں منتظر رہا۔ میری گاڑی کے آگے مسلح نرغہ تھا، پیدل چلنے پر مجھے سپاہیوں کی نفری نے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ آپا کے بغیر خان صاحب سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ کاش پارٹی کے ذمہداران بھی ایسا کردار رکھتے۔ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔ افسوس۔
مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.