ج*ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے اس کی انکوائری کی ڈیمانڈ کرتے ہیں،عمر ایوب

[گندم کی کٹائی شروع ،ٹارگٹ سے نیچے فصل ہے ‘یہ جو امدادی قیمت دینے کا سوچ رہے اس میں لوگوں کا وارا ہی نہیں‘قومی اسمبلی میں خطاب 75 سال میں اگر کوئی آئینی رجیم چینج تھی تو وہ 9 اپریل 2022 کو ہوئی یہ باجوہ باجوہ کرتے ہیں جسے یہ کہتے تھے قوم کا باپ ہے‘طلال چوہدری کا جواب

بدھ 9 اپریل 2025 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے اس کی انکوائری کی ڈیمانڈ کرتے ہیں،کیوں نہیں انکوائری کرتی ہم لوگ چاہتے ہیں آئین کو مضبوط کریں گندم کی کٹائی شروع ہے،ٹارگٹ سے نیچے وہ فصل ہے ‘یہ جو امدادی قیمت دینے کا سوچ رہے اس میں لوگوں کا وارا ہی نہیں‘یہ تو عقل کے اندھے ہیں پارلیمانی سیکرٹری کو معیشت کی بنیادی چیزوں کا نہیں پتہ چینی انہوں نے برآمد کردی، اچانک قیمتیں بڑھنے لگیں،برآمد میں بھی کھانچہ، درآمد میں بھی کھانچہ،دو سال میں20 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ تین سال پہلے آج کے دن رجیم چینج آپریشن لایا گیایہاں انجینئرڈ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹا یا گیا اس دن بانی پی ٹی آئی صرف ایک ڈائری اٹھا کر اپنے گھر چلے گئے ہمارے ورکرز 9 مئی کے کیسز میں مبتلا ہیں تیس سے زائد ایف آئی آرز پچھلے دنوں پنڈی میں مجھ پر ہوئی ہیں بسکٹ چوری تک کی ایف آئی آر ہوئی ہے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا مکمل ٹوپی ڈرامہ ہے،پی آئی اے کا قرضہ حکومت کی جھولی میں ڈال دیا ہے،کوئی ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ نہیں آ رہی،پیٹرولیم کی مصنوعات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے پیکا ایکٹ کو جس طرح ویپنائز کیا گیا،سردار اختر مینگل حقوق چاہتے ہیں ان کو دیوار سے لگا کر رکھ دیا ہے ‘جعفر ایکسپریس پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی مذمت کرتا ہوں ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کی کیوں نہیں سامنے آئی آصف علی زرداری نے ایک میٹنگ چیئر کی تھی، 8 جولائی 2024 کو،عمر ایوب کی آصف زرداری سے متعلق گفتگو پر پیپلز پارٹی ارکان کا اعتراض، شور شرابہ کیا ایک رکن کی جانب سے لوٹے لوٹے کی آوازیں عمر ایوب خان خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال میں اگر کوئی آئینی رجیم چینج تھی تو وہ 9 اپریل 2022 کو ہوئی یہ باجوہ باجوہ کرتے ہیں یہ وہی باجوہ جسے یہ کہتے تھے قوم کا باپ ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسے لائف ٹائم ایکسٹینشن دینا چاہتے تھے۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔