نوشہرہ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں لاقانونیت ،عروج کو پہنچ گئی

بجلی اور گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ سمیت بجلی گیس کے بلز میں اور بیلنگ کے خلاف نوشہرہ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری حلقوں کا ایکا

جمعہ 11 اپریل 2025 10:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) نوشہرہ بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سماجی برائیوں،بجلی اور گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ سمیت بجلی گیس کے بلز میں اور بیلنگ کے خلاف نوشہرہ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری حلقوں کا ایکا،نوشہرہ میں تمام مسائل حل کرنے کے لیے نوشہرہ سیاسی اتحاد کے قیام کا اعلان کر دیا گیا جس کی سربراہی مفتی حاکم علی حقانی کریں گے نوشہرہ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں لاقانونیت ،عروج کو پہنچ گئی ہے کوئی پرسان حال نہیں نوشہرہ کے عوام کب تک راہزنوں ،ڈکیتوں اور چوروں سمیت بجلی و گیس کے حکام کے ہاتھوں لوٹتے رہے گے اگر نوشہرہ پولیس نے نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوئی جامعہ منصوبہ بندی نہ کی تو مجبورا ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ف کے صوبائی مجلس شوری کے رکن سابق ناظم مفتی حاکم علی حقانی کی رہائشگاہ پر نوشہرہ بھر کے سیاسی سماجی مذہبی ،کاروباری حلقوں کا ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فلک ناز خان ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی چئیرمن ولی الرحمان خان ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما وآصف بصیر ،جمعیت علما پاکستان کے محبوب احمد شیخ ،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ کے صدر فدا خان جمعیت علما اسلام کے مفتی حاکم علی حقانی ،سماجی شخصیت اسد علی خان ایڈوکیٹ ،اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر مولانا قاری سید عابد شاہ ،انجمن تاجران نوشہرہ کے رہنماں نے اپنے درجنوں ساتھیوں اور رفقا کے ہمراہ شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گذشتہ دو ڈھائی سالوں سے نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے آئے روز دن دیہاڑے مین شاہراہوں پر اسلحہ کی نوک پر راہزنیاں ،چوریاں اور ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں کئی خونی راہزنیوں میں قیمتی جانیں چلی گئی لیکن مجال ہے کہ نوشہرہ پولیس حکام ٹھس سے مس ہو رہی ہو نہ کوئی راہزن گرفتار ہوا اور نہ مال مسروقہ برآمد ہوا ،نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم یاغستان میں رہ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شام ہوتے ہی نوشہرہ کے عوام گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں کیونکہ کئی راہزنیاں سر شام ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے اہل نوشہرہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ادارے بلخصوص نوشہرہ پولیس ان تمام صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کیئے ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اور تو اور جہاں پر نوشہرہ کے عوام راہزنوں ،چوروں ،ڈاکوں،نوسربازوں کے ہاتھوں لوٹ رہے ہیں وہ پر محکمہ واپڈا اور سوئی ناردرن گیس والوں نے بھی اس مظلوم عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی غیر اعلانیہ طویل بجلی و گیس لوڈشیڈنگ سے بھی قوم کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے جبکہ بجلی بلز میں اور بیلنگ تو محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو حکام کی پسندیدہ مشغلہ بنا ہوا ہے انہوں نے نوشہرہ پولیس کو تنبیہہ کی کہ وہ اپنے فرائض نبھانے اور نوشہرہ کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس موقعہ پر ان تمام مسائل کے حل کے لیے نوشہرہ سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی مفتی حاکم علی حقانی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ نوشہرہ کے تمام سٹیک ہولڈرز ساتھ دیں گی-