
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 11 اپریل 2025
11:25

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دئیے گئے تمام اہداف پورے لئے ہیں۔ پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہوگئی ہیں۔
بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے۔ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اسکی وجوہات متعلقہ شعبے کوبتا دی جائیں گی۔ تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے۔ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سےنہ جوڑا جائے۔ ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا۔ ٹیکس دہندگان کیلئے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی۔ سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کیلئے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی جس میں پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دئیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی قانون طاقتور دوستوں اور عسکری صلاحیت کے بغیر ناکارہ، زیلنسکی
-
ایران جوہری ہتھیار بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، صدر پزشکیان
-
تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جنگی چالیں دہشت کا سبب، یو این ادارے
-
غزہ کی طرف رواں امدادی کشتیوں پر ’اسرائیلی حملہ‘ قابل تشویش
-
پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی
-
اسلام آباد راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ، پاکستان چین سے ٹرینیں درآمد کرے گا
-
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کی کراچی آمد،پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا مہمان عملے کا استقبال
-
ودہولڈنگ ٹیکس کو ناانصافی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی
-
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ شروع
-
سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بنانے سے بہت سی تحصیلوں میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے
-
پنجاب میں یتیموں، بیواؤں اورغرباء کی زمینوں پرقبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.