بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب

جمعہ 11 اپریل 2025 20:05

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آیندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں گورنر ہاؤس میں نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر بنا ہوں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ملک بھر میں دیگر جماعتوں کو سخت مقابلہ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال اور گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پیپلز پارٹی صوبے کے ہر حلقے میں اپنا سیاسی کردار ادا کرے گی۔ سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا آئندہ پہلا نوجوان وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سیاست میں نئی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے گلی محلوں میں اپنا پیغام پہنچائے گی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔