عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کا خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ
سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں
فیصل علوی
ہفتہ 12 اپریل 2025
14:35
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے تھے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہوں۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ اس صورت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آکربتائیں۔ اگر 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3 بجے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیدیاتھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کو عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر پہلے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو طلب کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہے یا نہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے آپریشن تھیٹر میں مریض کے آپریشن کے دوران آگ لگ گئی
-
کراچی ڈیفنس نوجوان تشدد کیس؛ مرکزی ملزم سمیت 2 گرفتار، مقدمہ درج
-
شہریوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان
-
ایران غیرملکیوں سے رابطے پر سزا کا مجوزہ قانون واپس لے، یو این مشن
-
اقوام متحدہ کی بقاء کے لیے اصلاحات ضروری، اینالینا بیئربوک
-
جو خود سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بن کر بیٹھے ہیں، وہ فوجی ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ نہیں کرسکتے
-
سوڈان: بیرونی طاقتیں جنگ کو ہوا دے رہی ہیں، تحقیقاتی کمیشن
-
مسلمان ہونا جرم بن گیا، دہلی پولیس کے افسر کا خاتون صحافی پر تشدد
-
یہاں پر وزیر کے پاس تمام طاقت ہونے کے باوجود ہم کچھ کرنہیں پاتے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
-
موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے
-
ڈیفنس تشدد انکوائری، ایس ایس پی فدا جانوری اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.