آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30اپریل تک ملتوی

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:13

آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)کراچی کی احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت کے روبرو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی، کیونکہ ڈاکٹر ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے کہنے پر صدر پاکستان آرام کررہے ہیں۔

6 کینالز پر ہم خود سراپا احتجاج ہیں، صدر پاکستان نے جوائینٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ سندھ اسمبلی نے 6 کینالز کیخلاف قرار داد پاس کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے 4 اپریل کو واضع طور پر مخالفت کی۔ تحصیل اور ضلعی سطح پر کینالز کیخلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی تو کینالز کیخلاف ہے۔ پیپلز پارٹی پر الزامات تو لگائے جارہے ہیں لیکن کو دستاویزی ثبوت توپیش کریں۔ عظمی بخاری کے الزامات کا جواب شرجیل میمن دے چکے ہیں اور دے بھی رہے ہیں۔ آئین پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ 6 کینالز کی منظوری صدر پاکستان نے دینی ہے۔ اگر ایساکچھ آئین میں لکھا ہے تو دیکھایا جائے۔