پنجاب کی خصوصی صفائی مہم کے تحت ضلع کونسل میں ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:48

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی صفائی مہم کے تحت ضلع کونسل میں ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا احسن ممتاز، پروجیکٹ مینیر رانا ساجد ایس ڈبلیو ایس ایس سی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عاصم وٹو، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر، صدر بار ایسوسی ایشن محمد اصغر خان، صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور سمیت دیگر محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی اور شہریوں سمیت عملہ صفائی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ مینجر نے صفائی ستھرائی اور سالڈ ایچ مینجمنٹ پلان بارہ تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم صاف ستھری اور صحت مند پنجاب کی عکاس ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر پورا اترنے اور عوام کو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند زندگی کا ضامن ہے، عوام الناس کو صفائی ستھرائی کی اس مہم میں اداروں کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، معاشرے میں بہتری کے لیے عوامی تعاون کے بغیر مثبت اقدامات پر عمل درآمد ہرگز ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ان کی ٹیم نے بہترین انداز میں کام کیا اور ضلع اوکاڑا پنجاب بھر میں پہلا ضلع تھا جس میں جدید مشینری کے ذریعے ابتدائی طور پر 20 یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ بنایا گیا، پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے ضلع بھر کے اربن اور رورل سطح پر تمام یونین کونسلز کے گاؤں اور دیہات لیول تک صفائی ستھرائی اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے امور سرانجام دیے جائیں گے اور ضلع بھر کو زیرو ویسٹ بنایا جائے گا۔

\378