Live Updates

9 مئی ایک فالس فلیگ تھا

مجھے ایک ریٹائر لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ میں کور کمانڈر لاہور رہا ہوں، وہاں پر 3 رکاوٹیں ہیں، وہاں کوئی پہنچ ہی نہیں سکتا، سابق صدر مملکت عارف علوی کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اپریل 2025 20:32

9 مئی ایک فالس فلیگ تھا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) سابق صدر مملکت عارف علوی نے دعوٰی کیا ہے کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما عارف علوی کا 9 مئی واقعات سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ریٹائر لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ میں کور کمانڈر لاہور رہا ہوں، وہاں پر تین رکاوٹیں ہیں، وہاں کوئی پہنچ ہی نہیں سکتا، 9 مئی ایک فالس فلیگ تھا، میں یہ بات حلفاً کہہ رہا ہوں۔

اپنے ایک اور بیان میں عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کر دی،آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی خاطر مذاکرات کی حامی بھری ہے،دورہ امریکہ کے دوران سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کیلئے مذاکرات ہوں۔

(جاری ہے)

ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس وقت آزاد نہیں ہیں۔ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔                                        
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات