فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے، امت کی بقا ء جہاد میں ہے‘جے یو آئی

تاجروں دکانداروں سے درخواست ہے کہ وہ مارکیٹوں میں سے اسرائیلی یہودی مصنوعات ختم کریں

اتوار 13 اپریل 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے، امت کی بقا جہاد میں ہے، امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی سفاکیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی ظلم میں شرکت کے مترادف ہے، تاجروں دکانداروں سے درخواست ہے کہ وہ مارکیٹوں میں سے اسرائیلی یہودی مصنوعات ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امت مسلمہ کی بقا جہاد میں ہے جہاد کافلسفہ پس پشت ڈالنے کی وجہ سیاکیسویں صدی میں مسلمان اور اسلام مظلوم ترین بن چکا۔

(جاری ہے)

دنیا کے کونے کونے میں امت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کاسامنا کرر ہی ہے۔ امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے جہاد کا راستہ اپنانا ہوگا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے فلسطین آزاد نہیں ہوگا ۔ اسرائیل کا وجود خطے میں ناسور ہے عالم اسلام کے حکمران محض لفظوں سے فلسطین کی حمایت کی حمایت کرنے کی بجائے عملا فلسطینیوں کے ساتھ مل کر مزاحمت کریں۔