تحریک انصاف کوئی مؤثر احتجاج کرنے کے قابل نہیں رہی، رانا ثناء اللہ

گالم گلوچ بریگیڈ کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہیں ہوں گی،مشیر وزیراعظم

اتوار 13 اپریل 2025 20:35

تحریک انصاف کوئی مؤثر احتجاج کرنے کے قابل نہیں رہی، رانا ثناء اللہ
؁فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی مؤثر احتجاج کرنے کے قابل نہیں رہی۔ د فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ بریگیڈ کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی گالم گلوچ بریگیڈ سے محفوظ رہیں تو انکی مشکلات میں آسانی ممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 24 اور 26 نومبر کا غلط پروگرام خودکش حملہ تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے بجائیشورش زدہ جتھا ہے۔رانا ثنااللہ نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جتھا لوگوں سے لڑنے کے ساتھ آپس میں بھی دست وگریباں ہے۔