
مصطفی عامر قتل کیس،عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں24اپریل تک توسیع کر دی
ملزم ارمغان کو سینے کی تکلیف کے پیش نظر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کرانے کے بعد دوبارہ ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا گیا
فیصل علوی
منگل 15 اپریل 2025
16:20

(جاری ہے)
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے برآمد کئے گئے 18 لیپ ٹاپس کا پنجاب فرانزک لیبارٹری سے معائنہ کروانا باقی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مصطفی عامرقتل کیس میں گرفتارملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد ملے تھے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی۔عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ ملزم ارمغان نہ صرف ایک بین الاقوامی فراڈ گروہ کا رکن تھا بلکہ اس نے اپنے والد کامران قریشی کے ساتھ مل کر ایک جعلی کمپنی بھی قائم کی تھی۔عدالت میں پیش کی گئی ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ملزم ارمغان کی متعلقہ کمپنی کی سالانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر ہے اور فراڈ کیلئے بنائی گئی کمپنی میں 25 ایجنٹ کام کر رہے تھے۔ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے حاصل شدہ معلومات سے اس کے عالمی فراڈ نیٹ ورک سے تعلقات کا سراغ ملا ہے۔لیکن اب تک یہ معلومات نہیں مل سکیں کہ یہ کمپنی کہاں رجسٹرڈ ہے اس کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ملزم ارمغان نے اپنے نامعلوم ملازم افنان کے ذریعے لگڑری گاڑیاں خریدیں ان گاڑیوں کی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی۔مزید اہم خبریں
-
شام: تارکین وطن کی واپسی اور ملک کی تعمیرنو پر توجہ کی ضرورت، یو ین اہلکار
-
قدیمی باشندوں کو درپیش مشکلات وقار اور انصاف کے منافی، یو این چیف
-
معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
-
وفاقی حکومت نہروں یا مائنز اینڈ منرل بل پر کسی صوبے پر اپنا نظریہ نہیں ڈالے گی
-
اسلام آباد میں غیر معمولی ژالہ باری کے بعد ماحولیاتی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
ْوزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
-
گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی لیکن سرکاری خریداری سے حکومتی انکارپرکاشتکار دیوالیہ ہورہا ہے
-
پاکستان کو مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملنے والے بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پاکستان: تقریباً دس لاکھ افغان مہاجر رضاکارانہ طور پر یا جبراً ملک بدر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیخلاف بدنیتی پر مبنی کمپینزپر ایف آئی اے نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں کون کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.