
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس
بدھ 16 اپریل 2025 20:00
(جاری ہے)
وزیراعظم نےملک میں چھٹی جماعت سے آئی ٹی کے مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے کے حوالے سے فی الفور حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آئی ٹی کی معیاری اور یکساں تعلیم و تربیت کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔وزیراعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے سکولوں ، کالجوں اور ریسرچ اداروں میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے تربیتی پروگرامز کا معیار ایسا ہونا چاہئے جس کی بدولت تربیت حاصل کرنے والے افراد ملک اور بیرون ملک میں اچھی ملازمت حاصل کر سکیں۔اجلاس کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سکول براڈ بینڈ کنکٹیویٹی پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے سکولوں میں انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،سال 25۔2024 میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے 49.8 ہزار افراد کو ہائی اینڈ جبکہ 6 لاکھ افراد کو عمومی تربیت فراہم کی ۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ ہواوے کے اشتراک سے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، اسلام آباد اور کامسیٹس یونیورسٹی ، لاہور کیمپس میں سکلز ووکیشنل ٹریننگ مرکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ہواوے کا تربیتی پروگرام جو کہ مصنوعی ذہانت ، کلاؤڈ ، بگ ڈیٹا اور سائبر سکیورٹی سے متعلق ہے، کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ، ٹوپی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹیکسلا، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، جام شورو کے نصاب کا حصہ بنایا جا چکا ہے ،وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت ہواوے کے تعاون سے 146,367 طلباء کو تربیت فراہم کرے گی جبکہ 1300 لیبارٹریوں کو بہتر بنایا جائے گا ، اس اقدام سے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام مستفید ہو سکیں گے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن بھی اجلاس میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.