Live Updates

پارلیمنٹ اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکائونٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، علی محمد خان

مستی خیل کے سوال پر جو ردعمل آیا وہ بہت غلط تھا،معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو اپنی کھال موٹی رکھنی چاہئے، رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2025 03:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ مستی خیل کے سوال پر جو ردعمل آیا وہ بہت غلط تھا، آئین اور قانون سے بڑا تو کوئی نہیں، یا اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکائونٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، ہم یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو اپنی کھال موٹی رکھنی چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا سب نے مستی خیل کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، چاہے وہ حکومتی ممبران ہوں یا اپویشن کے۔ مستی خیل کے سوال پر جو ردعمل آیا وہ بہت غلط تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ آئین اور قانون سے بڑا تو کوئی نہیں، سب نے ثنا اللہ کو سپورٹ کیا، یا تو اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، ہم یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو اپنی کھال موٹی رکھنی چاہیے، میری تو خان صاحب کے ساتھ ٹریننگ ہو چکی ہے، اصل معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے کا ہے، اس پر توجہ ہونی چاہیے، اگر وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو انھیں نشانہ نہ بنایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی میں کسی کو جذباتی نہیں ہونا، میرا کوئی سگا نہیں میں اپنا کام کرتا ہوں اور گھر جاتا ہوں، ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، ہم عہدوں کے لیے پی ٹھی آئی میں نہیں آئے تھے، ایک ڈیمانڈ ہے کہ جس کو ذمے داریاں ملی ہیں وہ پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نیشنل اسمبلی ممبر ہوں، کوئی حکومت کی فسطایت اور ظلم پر بات نہیں کر رہا ، عمران خان اور شاہ محمود پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اصل ایشوز سے ہٹایا جا رہا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں، اگر ہوں بھی تو میں نہیں بتائوں گا، اگر مذاکرات ہو رہے ہیں، تو اچھی بات ہے اور نہیں ہو رہے تو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آدھے سے زیادہ آبادی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے جو تکلیف سہنی تھی وہ کاٹ لی ہے، ہمیں تو دہشت گردی کی جنگ لڑنی ہے، ملک اکانومی ٹھیک کرنی ہے۔ دنیا میں پاکستان کو ایک مقام دلانا ہے۔ پاکستان کا رکا ہوا نظام چلانا ہے، اس وقت تو عمران خان سے زیادہ نطام کو ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات