
نمل اسلام آباد میں سپرنگ فیسٹیول 21 سے 25 اپریل تک منعقد ہو گا، ترجمان
جمعہ 18 اپریل 2025 21:00
(جاری ہے)
مقامی ذائقوں سے لے کر بین الاقوامی رنگوں تک یہ ایونٹ نمل کے کثیر الثقافتی ماحول کی عکاسی کرے گا۔
تقریب کو بین الاقوامی رنگ اور وقار بخشنے کے لئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی کور کے ارکان اور کلچرل اتاشی بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔ تقریب میں طلبہ علاقائی موسیقی، لوک رقص، دلچسپ ڈراموں اور سٹیج پرفارمنسز سے محظوظ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ادب سے شغف رکھنے والوں کے لئے ایک پُرکشش کتاب میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں بیت بازی، تقریری مقابلے اور دیگر انڈور و آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جو اس رنگا رنگ ہفتے میں جوش و خروش کا مزید اضافہ کریں گی۔سپرنگ فیسٹیول 2025 کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بین الثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور قومی و بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔یہ ایونٹ نوجوانوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے ثقافت، ادب، فنون لطیفہ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ یہ فیسٹیول ہر ذوق کے افراد کے لئے کچھ نہ کچھ پیش کرے گا ، چاہے وہ کھانے کے شوقین ہوں، فن سے لگاؤ رکھتے ہوں، یا ادب و ثقافت کے دلدادہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.