پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،شہیدعامر بھٹوکا خون رائیگاں نہیں جائیگا، جمیل ضیاء

جمعہ 18 اپریل 2025 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و ٹاؤن چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نیاورنگی ٹائون میں گذشتہ رات شہید ہونے والے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید عامر بھٹو کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے عامر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشہید عامر بھٹو کی نمازجنازہ میںوزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی اور وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار مہدی، میئرکراچی مرتضی وہاب،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی،ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر و جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسی، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی، ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، لالہ رحیم، فرحان غنی، عبدالکریم آسکانی سمیت دجنوں کارکنان وعہدیداران موجود تھے۔ جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گولی اور بم دھماکوں سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے،یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ہم قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہیں۔