وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی ملاقات،وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 18 اپریل 2025 22:59

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی ملاقات،وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے ملاقات کر کے انہیں وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباددی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان ریلوے ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

انجم عقیل نے کہا کہ حنیف عباسی پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے کی نئی سمت متعین ہوگی۔ وفاقی وزیر نے انجم عقیل کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔