
دنیا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بحالی کی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہی: جام کمال خان
ہفتہ 19 اپریل 2025 21:05

(جاری ہے)
آئی ایم ایف سمیت دنیا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بحالی کی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہے۔ پاکستان میں بڑی نمائشوں میں غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت عالمی اعتماد کی واضح علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور توجہ کی بدولت کئی اہم مسائل حل ہوئے ہیں جبکہ کاروباری برادری کا تعاون بے مثال ہے۔ جام کمال خان نے بتایا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کو کاروباری طبقے کی سہولت کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم خود بیرون ملک بی ٹو بی میٹنگز کی ہدایت کرتے اور ان کا حصہ بنتے ہیں۔ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی افغان وزیر تجارت سے ملاقات میں اہم تجارتی معاملات حل کیے گئے اور واضح کیا کہ افغانستان وسطی ایشیا تک زمینی رسائی کے لیے اہم راہداری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئی تجارتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے اور پہلی بار ٹیرف کے حوالے سے شعبہ وار مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے ہیں جنہیں ٹیرف بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کچھ چیلنجز کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اس وقت تک نہیں بڑھ سکتیں جب تک صنعتی شعبے کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے صنعت کو درپیش کئی سنگین مسائل پر روشنی ڈالی جن میں روپے کی قدر میں کمی، بجلی و گیس کے مہنگے نرخ، بند صنعتوں پر MDI چارجز کا اطلاق، انڈسٹریل اسٹیٹس میں زمین کی مہنگی قیمتیں اور خام مال و انٹرمیڈیٹ گڈز پر بھاری ڈیوٹیاں اور ٹیکسز شامل ہیں۔ میاں ابوذر شاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی کمی ہے۔ اگر برآمدات بڑھانی ہیں، صنعتی کاری کو فروغ دینا ہے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے تو حکومت کو صنعتوں کو سستی بجلی و گیس فراہم کرنی ہوگی، سنگل ڈیجٹ فنانسنگ ممکن بنانی ہوگی اور ٹیرف اسٹرکچر میں فوری بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 68 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل، لیدر اور چاول تک محدود ہیں حالانکہ پاکستان کو حلال فوڈ، فارماسیوٹیکلز، آئی ٹی، انجینئرنگ گڈز، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان جیسے شعبوں میں بے پناہ برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ نئی منڈیوں کی تلاش کی وکالت کرتا آیا ہے اور اس وقت پاکستان کی 58 فیصد برآمدات صرف 10 ممالک تک محدود ہیں۔ انہوں نے افریقہ، آسیان ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے ممالک میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلرز کو ہدایت دے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹس تیار کریں اور ملک بھر کے چیمبرز کے ساتھ شیئر کریں۔سارک چیمبر کے نائب صدر اور لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری ٹیرف وار پاکستان کے برآمدکنندگان کے لیے بہترین موقع ہے اور ہمیں ان مواقع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ توانائی کے نرخوں اور دیگر لاگتوں کو کم کر کے پاکستانی مصنوعات کی عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں نے وزارت تجارت کا کمرشل قونصلرز کے انٹرویوز کے آغاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔ انہوں نے چیمبرز کے ساتھ بروقت اور مسلسل ڈیٹا شیئرنگ کو تجارتی پالیسیوں کی بہتری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر او 578 کے تحت دستاویزات کی بہت زیادہ ضروریات برآمدکنندگان اور صنعت کاروں کے لیے رکاوٹ بن رہی ہیں جنہیں آسان بنایا جانا چاہیے۔سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر نے ایف ٹی اے ریجیم کی اہمیت پر بات کی اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستانی صنعتوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مارکیٹ تک رسائی ممکن ہو۔مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.