ہماری سیاست کا محور قرآن و سنت کا نفاذ، بقائے پاکستان، خوشحال عوام و ترقی یافتہ ملک ہے،طارق حسن

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ( ق) کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور قرآن و سنت کا نفاذ، بقائے پاکستان، خوشحال عوام و ترقی یافتہ ملک ہے۔ چویدری شجاعت حسین کی قیادت میں قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کو پورا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد مزار قائد پر حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین ملت پر فاتحہ خوانی و حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی۔ محمد صادق شیخ۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ نعیم خان۔ سید مشرف علی۔

(جاری ہے)

آفاق خٹک۔ سید مظہر زیدی۔ حنیف وارثی۔ عبد السلام۔ محمد سعید۔ سید محمد احمد حسن۔ سلیم قادری۔ حماد حسن۔ جنید عظیم۔ سمیع فراز۔ وسیم راجہ۔ معین خان اور دیگر کے ہمراہ کیا۔ طارق حسن نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی میعشت مستحکم ہورہی ہے اس حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں نے چار ارب سے زاہد ڈالر بھیجے جسں پر انکے شکر گزار ہیں ان شا اللہ اب پاکستان خوشحال ہوگا اور ترقی کریگا انہوں نے کہا کہ آج بانی پاکستان کے مزار پر تجدید عہد کیا ہے کہ پاکستان اور مسلم لیگ کو کو مضبوط کرینگے۔