Live Updates

وکیل سلمان صفدر کو پی ٹی آئی کیسز کی فیسوں کی مد میں 61 کروڑ دیئے جاچکے ہیں

میں نے تمام سینئر لیڈراور عمران خان کے کیسز کی فی سبیل اللہ وکالت کی ، عمران خان کے کیسز کی نوعیت جعلی اور فرضی کیسز ہیں، جو لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں علی امین کو بھی نہیں کرتے۔رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اپریل 2025 23:28

وکیل سلمان صفدر کو پی ٹی آئی کیسز کی فیسوں کی مد میں 61 کروڑ دیئے جاچکے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وکیل سلمان صفدر کو کیسز کی فیسوں کی مد میں 61 کروڑ دیئے جاچکے ہیں،میں نے تمام سینئر لیڈراور عمران خان کے کیسز کی فی سبیل اللہ وکالت کی ، عمران خان کے کیسز کی نوعیت جعلی اور فرضی کیسز ہیں، جو لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں علی امین کو بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو شرائط ہیں ،پہلی شرط بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری سوشل میڈیا کو لگام دیں، بانی پی ٹی آئی کو 60دن سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے اور چپ رہنے کا کہا گیا ، کہ کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ آئے۔ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں اور عمران خان جون میں باہر آسکتے ہیں، 15دن گزر گئے ہیں صرف 45دن رہ گئے ہیں، کسی نے اگر کوئی وزردات نہ ڈالی تو 45دن میں عمران خان کی رہائی ممکن ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی سے بلیک میل نہ ہونا اور گالی دینے والے سے نہ ڈرنا میری عادت اور بیماری ہے، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کا جو کلچر ہے یہاں ورکرز اپنے لیڈرکی گائے کے گوبر کو بھی حلوہ سمجھتے ہیں، میری یہ عادت نہیں میں ایک وکیل ہوں، میں زندگی میں سیکھا ہے دو اور دو چار ہوتے ہیں جو بات گھما کرکرنی ہے وہ سیدھی کی جائے۔ پی ٹی آئی کو مار کھانے کی عادت نہیں تھی، 9مئی کے بعد ڈٹ جانے کا وقت تھا لیکن لوگوں کو پتا ہے کتنے ڈٹے ہیں ؟پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست میں ایک ہی دھرنا ہے وہ 2014کا ہے۔

پی ٹی آئی جب بنی تھی تو تب سے ہی گروپنگ ہوگئی تھی، عمران خان کا طریقہ کار تھا کہ جب کوئی انٹراپارٹی الیکشن میں ہار بھی جاتا تھا تو اس کو دھتکارا نہیں جاتا تھا، پی ٹی آئی میں جگہ مضبوط کرنے کیلئے کسی ایک گروپ میں چھپنا پڑتا ہے، میں نے پہلے دن سے کہتا ہوں کہ میرا عمران خان کے علاوہ کوئی باس نہیں اور نہ کوئی باس بننے کی کوشش کرے۔پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے، اس نے میری بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھا جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

پی ٹی آئی الیکشن قانون ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن میں منتخب شخص سیکرٹری جنرل بن سکتا ہے، میں وکیل ہوں اس پر بات کروں گا۔ سلمان اکرم راجا کا بطور سیکرٹری جنرل نوٹیفکیشن بھی نہیں کرسکتے ہیں ، پی ٹی آئی میں گالیاں دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کبھی کسی نے گالیوں سے جنگ جیتی ہے؟میرے والدین فوت ہوچکے ہیں لیکن ان کو اس پارٹی سے گالیاں دی جاتی جس کے لئے ہم نے خون بہایا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میری پارٹی میں موروثی سیاست نہیں ہوگی، مجھے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں موروثی سیاست کے خلاف تھا۔ عمران خان جیل میں بند ہے اور لوگوں نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، عمران خان جس دن باہر آگیا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ میں پی ٹی آئی کے تمام سینئر لیڈراور عمران خان کے کیسز کی وکالت کی کسی سے فیس نہیں لی، عمران خان کے کیسز کی نوعیت جعلی اور فرضی کیسز ہیں، صرف ایک وکیل سلمان صفدر کودسمبر 2024تک کسیز کی فیسوں کی مد میں 61 کروڑ دیئے جاچکے ہیں، علی امین نے جنوری تا اپریل 2025 تک ساڑھے 8 کروڑ القادر یونیورسٹی کیلئے دیا ، جو بند پڑی ہے، ساڑھے 12کروڑ وکلاء کو فیسوں کی مد میں دیئے ہیں، یہ 23ہزار کینال زمین کا مالک ہے اور 5ہزار کینال زمین بیچ چکا ہے، یہ پیسے لگاتا ہے لیکن پارٹی ان کو غدار ڈکلیئر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

جو لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں علی امین کو بھی نہیں کرتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات