گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا جڑانوالہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 20 اپریل 2025 19:20

فیصل آباد( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جڑانوالہ میں ایک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 12افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیم حیدر خان جڑانوالہ کے نواحی گاؤں سید پور گئے جہاں انہوں نے 6اپریل کوجڑانوالہ کے علاقہ میں بس اور موٹرسائیکل رکشہ کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے خواتین،بچوں سمیت 12 افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔

گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،سوگواران کے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایک ہی خاندان کے 12 لوگوں کی شہادت کا سنا تو دلی صدمہ ہوا۔ اس موقع پر رانا فاروق سعید، سید حسن مرتضی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماء بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے۔