oہماری مائیں بہنیں لاوارث نہیں ہیں ، میر عبدالرئوف مینگل

اتوار 20 اپریل 2025 21:15

ًخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابقہ ایم این اے خضدار میر عبد الرف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کے احتجاجی جلسوں میں بھرپور شرکت کریں بلوچ قوم دوستی کا ثبوت دیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم وبربریت جاری ہے نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اور ان خاندان کو پر امن احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں بند کرنا اور ان کے خاندانوں کودھمکایا جاتا ہے حکومت کی طرف سے ان کے سنگین نوعیت کے معاملات کو حل کرنے اور سننے کے بجائے بزور طاقت ان کے آواز کو دبایاجارہاہے اور خاموش کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بلوچستان وپشتونخوا کے معدنیات وسائل کو وفاق کے حوالے کرنے ماروائے قانون گرفتاریاں انسانی حقوق کی پائمالیوں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر نوراحمد مینگل کمسن فرزند شہید فاروق مینگل کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے کے خلاف ۔

(جاری ہے)

گودی ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ بیبرگ بلوچ شاہ جی صبغت گلزادی بلوچ ناصر قمبرانی و بی واء سی وبی این پی کے دیگر اسیران کی رہائی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کی احتجاجی شیڈول پر تیئس اپریل کو خضداربمقام میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسے عام منعقد کیا گیا ہے۔

جس میں خضدار نال وڈھ زہری کرخ مولہ گریشہ اورناچ شاہ نورانی کے عوام تاجر برادری ہندو پنچائیت زمیندار حضرات ٹریڈ یونین فیڈریشنو وکلا برادری تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قومی مسئلے پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں آسی طرح پچیس اپریل کو گوادر ستائیس اپریل کو پنجگور انتیس اپریل کونوشکی دو مء کو شال کوئٹہ میں جلسے منعقد ہونگے بلوچستان سمیت گوادر پنجگور نوشکل شال کے غیرت مند بلوچ پشتون مظلوم عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے حکمرانوں کویہ پیغام دیں کہ ہماری مائیں بہنیں لاوارث نہیں ہیں ۔