ٰبلوچستان نیشنل پارٹی کے کی جانب سے بی وائی سی کی گرفتاری کے خلاف قلات بازار میں ریلی نکالی گئی

پیر 21 اپریل 2025 02:20

"قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر قلات میں بلوچ ننگ و ناموس، بی وائی سی کے مرکزی عہدیداران کی گرفتاری کے خلاف قلات بازار میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کی ریلی میں بی این پی کے کارکنوں کے ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے اس موقع پر مظاہرین سے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی عبد الفتاح علیزئی، سینئر رہنما میر منیر احمد شاہوانی، سی سی ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو، ضلعی رہنما پرنس آغا قلندر خان احمد زئی، عبدالعلیم مینگل جمہوری وطن پارٹی کے ذوالقرنین نوشیروانی، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیر مفتی ناصر مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں جمہوریت برائے نام رہ گئی ہے جبکہ عملی طور پر صوبہ غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، ریاستی اداروں کی جانب سے پہلے نوجوانوں اور بزرگوں کو اٹھایا جاتا تھا اب خواتین کو اٹھایا جار ہے، مقررین نے کہا کہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے بلوچ خواتین اسیران کی رہائی کے لئے وڈھ تا کوئٹہ ایک پر امن بلوچ تحفظ ننگ و ناموس لانگ مارچ کا انعقاد کیا لیکن بد قسمتی سے کٹھ پتلی حکومت سردار اختر مینگل کی جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ان پر خودکش حملہ کروایا، انکے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں ڈال کر کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جسکی وجہ سے قائد بلوچستان کو 20 روز تک لکپاس کے مقام پر دھرنا دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار خواتین و دیگر اسیران کو فوری رہا کیا جائے آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔