شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر جشن شہید دودو سومرو کی دو روزہ تقریبات احتتام پزیرہوگئیں

پیر 21 اپریل 2025 18:52

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)شہید دودو سومرو ویلفیئرآرگنائزیشن کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر بدین کے سرحدی ، ساحلی اور تاریخی علاقے سندھ پر سومرو دورے حکومت کے دارالخلافہ روپا ماڑی کے مقام پر واقع شہید دودو سومرو کے مزار پر جشن شہید دودو سومرو کی دو روزہ تقریبات کا احتتام دریائے سندھ میں سے نکالی جانے والی غیر قانونی کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کے خلاف احتجاج پر گیا گیا، جشن دودو سومرو کا افتتاح شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی اور بانی چیئرمین محمد علی سومرو،گلزار سومرو ، نظام الدین سومرو ، محبوب سومرو ، نظیر سومرو ، عبدالجبار سومرو ، آفتاب سومرو ، محمد قاسم سومرو ، عبدالکریم سومرو ، بابو سومرو اور دیگر کی قیادت میں دیگر عہدیدران اور سومرو برادری کے معززین کے ہمراہ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی سے کیا تھا ، شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر علاقہ میں میلہ کا سما رہا ، روپا ماڑی کے تاریخی مقام پر قائم کئے گئے خیموں کے عارضی شہر میں مٹھائی ، خشک فروٹ ، مشروبات ، کپڑوں جوتو اور بچوں کے کھلونوں کے دوکان ہوٹل بھی بنائے گئے تھے ، تقریبات کے پہلے روز تنظیمی اجلاس کے علاوہ سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑا کا انعقاد بھی کیا گیا جو دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں ملک بھر سے آنے والے نامور پہلوانوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل پہلوانوں کو چت کر کے داد اور انعامات حاصل کئے۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے دوسرے روز محفل راگ رنگ میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، دو روزہ تقریبات کے احتتام کے موقع پر شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے چئیرمین علی محمد سومرو ،مرکزی عہدیدران گلزار سومرو ،نظام الدین سومرو ، محبوب سومرو ، نظیر سومرو ، عبدالجبار سومرو ، آفتاب سومرو ، محمد قاسم سومرو ، عبدالکریم سومرو ، بابو سومرو اور دیگر کی قیادت میں دریائے سندھ سے نکالی جانے والی غیر قانونی کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مرکزی چئیرمین علی محمد سومرو اور دیگر نے شہید دودو سومرو کی اپنے وطن مٹی اور عزت کی خاطر طاقتور افواج کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے پیش کی گئی جان کی قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید دودو سومرو کے مزار کے اطراف روپا ماڑی سمیت پورے ساحلی علاقے اور انڈس ڈیلٹا پانی کی شدید ترین قلت کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ روپا ماڑی اور ساحلی علاقے کو ہر دور کے علاالدین خلجی نے پانی روک کر تباہ کیا ہے اور موجودہ دور کے علاالدین خلجی اسلام آباد کے ایوانوں سے سندھ پر حملہ آور ہیں ، انہوں نے کہا دریائے سندھ میں سے غیر قانونی کینالز نکالی گئی تو انڈس ڈیلٹا اور ساحلی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے . مقررین کا کہنا ہے کہ شہید دودو سومرو نے اپنی مٹی وطن دھرتی اور عزت کی خاطر لڑتے لڑتے میدان جنگ میں اپنی جان قربان کر دی پر ظالم حملہ آور کے سامنے سر نہیں جھکایا انہوں نے کہا آج بھی سندھ کسی دودو سومرو کے انتظار میں ہے اور سندھ کے عوام اپنے دریا سندھ ، پانی اور زمین کے لئیے دودو سومرو کی طرح میدان جدوجہد میں ہیں سندھ کے عوام اب اپنے دریا سندھ پانی زمین وسائل پر کسی کو کسی صورت قابض نہیں ہونے دیں گے . انہوں نے کہا سومرو برادری سندھ کے غیرت مند اور بہادر عوام سے مل کر سندھو دریا اور سندھ کے وسائل کی حفاظت کریں گے . شہید دودو سومرو ویلفئر آرگنائزیشن کے چئیرمین علی محمد سومرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کا یہ خطہ اور دارالخلافہ روپا ماڑی اور ساحلی علاقے اٹھ سو سال قبل بھی سرسبز اور عوام خوشحال تھے دریا سندھ پانی میں کشتیاں رواں دواں رہتی تھی اور سمندر کی آبی حیات آلودگی کے خطرات سے محفوظ تھی پر افسوس موجودہ اور سابق حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں پانی چوری لوٹ مار اور کرپشن کے باعث تباہی اور بدحالی کا شکار ہے عوام کو پینے کے صاف پانی اور زرعی پانی دستیاب نہیں عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں