
26 اپریل کو ملک بھر میں تاجر برادری کی شٹرڈاؤن ہڑتال بھی تاریخ ساز ہوگی‘ لیاقت بلوچ
قومی ترجیحات پر قومی قیادت اتفاقِ رائے پیدا کرکے بحران کو ختم کرسکتی ہے‘ نائب امیر جماعت اسلامی
پیر 21 اپریل 2025 21:05
(جاری ہے)
پاکستان کے عوام نے غزہ مارچ میں فلسطین و کشمیر پر اپنے دائمی، غیرمتزلزل، مستحکم جذبات کا اظہار کردیا ہے، حکومت اور پالیسی ساز ادارے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سفارتی، اقتصادی اور عسکری محاذوں پر فعال حکمتِ عملی بنائے وگرنہ 26 اپریل کے بعد حکومت اور پالیسی سازوں کے لیے عوام کا شدید ردعمل آئے گا۔
لیاقت بلوچ نے لاہور میں حج تربیتی پروگرام، یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس اور گروپ آف کالجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ آئین، جمہوریت، دو قومی نظریہ، قائد و اقبال کی فِکر سے انحراف کی وجہ سے پاکسان کو لاتعداد مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔ پوری قوم کو صرف پارٹیوں اور لیڈروں کی غلطیوں کی ہی گنتی نہیں کرنی بلکہ اپنی غلطیوں اور جھوٹ، فریب، دغابازی کے سحر میں مبتلا ہوکر اپنی جمہوری طاقت کو ضائع کرنے والے مائنڈ سیٹ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ پورے ملک میں یکجہتی فلسطین پر عوام کے پاکیزہ جذبات کا اظہار ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔ قومی ترجیحات پر قومی قیادت اتفاقِ رائے پیدا کرکے بحران کو ختم کرسکتی ہے اور ملک میں سیاسی، معاشی استحکام آسکتا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ اور پالیسی سازوں کا اسلام آباد میں فلسطین مارچ روکنے کا فیصلہ مہلک اقدام تھا لیکن وزارتِ داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد پر فیصلہ تبدیل ہوا۔ پُرامن یکجہتی فلسطین مارچ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خود حکومت اور انتطامی اداروں کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ اِسی طرح ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی جذبہ کیساتھ بحرانوں سے نکلنے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ پوری قوم سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس کے انعقاد، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ازسرِنو قومی اتفاقِ رائے سے قومی ایکشن پلان تشکیل دے اور پانی کی تقسیم، نہروں کی تعمیر کے مسئلہ پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس بلائے۔ قومی یکجہتی و استحکام سے متعلق مسئلہ پر کونسل کے اجلاس بلانے میں غفلت اور غیرضروری تاخیر خوفناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ وفاقی حکومت تجاہلِ عازمانہ اور خوفزدگی میں فیڈریشن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی، گندم کی سرکاری خریداری سے حکومتی انکار اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی جائز قیمت نہ ملنے کے باعث گندم کا کاشتکار دیوالیہ ہورہا ہے۔ کسان کو اُس کی محنت اور فصل کی قیمت نہیں مِل رہی۔ پنجاب حکومت گذشتہ سال کی طرح نمائشی اقدامات کررہی ہے، جس سے زراعت کی بہتری اور کِسانوں کو بربادی سے نجات کا کوئی امکان نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نمائشی اقدامات کے لیے رنگ بازوں اور نوکرشاہی کے شکنجے میں اُلجھی ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.