
کراچی،گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
ڈاکوئوں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، گلشن حدید کے رہائشی سے گاڑی خریدی، رقم دینے جارہے تھے، مقتول خان عالم کے کزن
پیر 21 اپریل 2025 21:15
(جاری ہے)
مسلح ملزمان نوجوان سیرقم اوراسلحہ لائسنس یافتہ پستول چھین کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول نوجوان گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا تھا اور مقتول نوجوان کا گھگھر پھاٹک کے قریب کار شوروم تھا جہاں مقتول رہائش پذیر بھی تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد مقتول لاش پہلے قریبی اسپتال اوربعدازاں جناح اسپتال منتقل کی۔مقتول عالم خان کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول عالم خان اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر آرہا تھے، ڈاکوں نے قریب آتے ہی گولی چلادی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے، مقتول عالم خان نے حال ہی میں گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول بینک سے رقم نکلوانے کے بعد اسے رقم دینے جارہے تھے، مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگارکے سلسلے میں کراچی آیا تھا اور گزشتہ 2 سال سے اپنا کاروبار کر رہا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس شہرمیں نہ جان محفوظ ہے، نہ مال محفوظ ہے، ڈاکو رقم بھی لے گئے، لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے، اس شہرمیں اپنے ہی پیسے کی خاطر جان بھی دے رہے ہیں اورکیا کریں مقتول کے کزن نے کہا کہ سب کچھ حکومت کے سامنے ہے،چاہتے ہیں کہ مقتول کے قاتل جلد گرفتارہوں رقم لے کر نکلنے کی اطلاع ممکنہ طورپرنجی بینک کے قریب ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی۔مقتول کے کزان نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے، گلشن حدید میں دوران لوٹ مار شہری کے قتل کے خلاف ورثا، علاقہ مکینوں اور شوروم مالکان کی جانب سے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے باعث مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ کے دونوں ٹریکس پر پتھر اوررکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کردیا گیا جس کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک جام کے باعث سخت گرمی میں شہریوں کومشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ اور لنک روڈ سے اندرون علاقہ کی طرف بھیجا گیا۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے گلشن حدیدمیں بڑھتی وارداتوں پر فوری قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے اورمقتول نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فل الفورگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔بعد ازاں مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی جس کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ احتجاج جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور ساتھی شوروم مالکان کی جانب سے کیا جارہا ہے، ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ اور لنک روڈ سے اندرون علاقہ کی طرف بھیج رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان ریلوے کا عید الاضحی پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
-
قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
-
پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
-
لاہور سے پیرس کا براہ راست سفر، پی آئی اے کا خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان
-
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
-
ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال
-
خیبر پختونخوا کاسرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ
-
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں،سروے نہ کروانے والوں کی مالی امداد روک دی جائے گی،بی آئی ایس پی
-
عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا
-
طلبا اور پیشہ ور افراد کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.