
جی ایچ کیو حملہ کیس، سپریم کورٹ کا شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر مہلت مانگنے پرسپیشل پراسیکیوٹر پر برہمی کااظہار
التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا،شیخ رشید متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ کہاں بھاگ جائیں گے اس عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا، جسٹس ہاشم کاکڑ کے دوران سماعت ریمارکس
فیصل علوی
منگل 22 اپریل 2025
11:04

(جاری ہے)
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔
التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے وہ فائل کا حصہ ہیں۔ حکومت مہلت خود مانگتی ہے اور الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ شیخ رشید متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ کہاں بھاگ جائیں گے۔اس عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا۔ زمین گرے یا آسمان پھٹے، عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا۔وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ فائل کا حصہ ہیں۔ اور حکومت مہلت خود مانگتی ہے اور الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے سماعت اسی ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کردی جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ ہفتے مقدمہ لگ جائے اس کی پروا نہ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اے ٹی سی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی تھی۔عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت گزشتہ روزنہیں ہوگی۔تمام ملزمان کو جج کی چھٹی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی تھی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، انٹیلیجنس رپورٹ
-
شام: چرچ میں بم کے پیچھے داعش سے الگ ہونے والا گروہ کون ہے؟
-
سلامتی کونسل: ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتکاری کی اہمیت پر اصرار
-
جنگوں میں جنسی تشدد بنیادی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی، وولکر ترک
-
میانمار: زلزلے کے تین ماہ بعد بھی 60 لاکھ افراد امداد کے منتظر
-
اقوام متحدہ کا منشور 80 سال بعد بھی ایک جاوداں معجزہ ہے، گوتیرش
-
جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی
-
ایران بڑی مضبوط قوم ہے ان سے سیکھنا چاہیے
-
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے
-
مینوسفیئر کے ذریعے خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت پر یو این ویمن کو تشویش
-
ایران اب کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر نہیں کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.