وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ

متنازعہ کینالز سے متعلق جے یوآئی کو مذاکرات کی پیشکش ،علامہ راشد محمود سومرو کا مشاورتی عمل میں قوم پرست جماعتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ

منگل 22 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے دریائے سندھ پر متنازعہ کینالز سے متعلق جے یوآئی کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمود سومرو نے مشاورتی عمل میں قوم پرست جماعتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔علامہ راشد سومرو نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلا کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔مذاکرات سے پہلے متنازعہ کینالز پر فوری طور پر کام روکا جائے۔جے یو آئی سندھ کا واضح موقف ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہے۔