Live Updates

نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری شروع ہوئی ہے

پی ٹی آئی میں لڑائی جھگڑے ہورہے کہ نئی پارٹی کا سکندر کون ہوگا؟ سکندر کا فیصلہ تو مقدر کرے گا، پی ٹی آئی میں سب کمپرومائزڈ ہیں، اس وقت تک عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل ڈھیل نہیں ہورہی،سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اپریل 2025 22:39

نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری شروع ہوئی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 اپریل 2025ء ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری شروع ہوئی ہے،پی ٹی آئی میں لڑائی جھگڑے ہورہے کہ نئی پارٹی کا سکندر کون ہوگا؟سکندر کا فیصلہ تو مقدر کرے گا،پی ٹی آئی میں سب کمپرومائزڈ ہیں، اس وقت تک عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل ڈھیل نہیں ہورہی۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بڑی گہری باتیں کی ہیں ان کی باتوں میں بڑا دم خم ہے، پیپلزپارٹی ایشوز پر سیاست کررہی ہے، ایشوز پر ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ پاکستان کی بقاء کیلئے کیسے راستہ نکلنا ہے، تاکہ صوبے کے تحفظات بھی دور ہوجائیں، اس میں کسی کو جلدی نہیں ہے، نہروں کے منصوبے سے صوبوں سمیت پاکستان کا فائدہ ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں دھمکی کا معاملہ اس لئے نہیں ہے، یہ گلو بڑا مضبوط ہے یہ دھوپ اور گرم پانی سے پگھلتا نہیں ہے۔اس معاملے میں اے بی سی تمام آپشنز کو دیکھا جائے گا۔ آئندہ بجٹ کا ماحول بھی آرہا ہے، جس پر کچھ لین دین ہوگی، پنجاب سے سکور کو سیٹل کیا جائے گا، پنجاب کے بیانات سندھ پر کم جبکہ اپنی مرکزی حکومت پر زیادہ کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا احتجاج میں شامل ہونا جمہوریت کا حسن ہے، یہ ایک دھاگے پر کھڑی اتحادی حکومت ہے، یہ ٹن ٹن اتحادی حکومت ہے، پنجاب حکومت کا براستہ سندھ وفاقی حکومت پر بیان بازی سے پتا چل رہا کہ کیا مسئلے مسائل ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت تک عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل ڈھیل نہیں ہورہی، پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کیلئے فوج اہم ہے جبکہ فوج کیلئے سب پاکستانی اہم ہیں۔

پی ٹی آئی کے سارے کارڈ ضائع ہوگئے ، سب کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی میں بھاگ دوڑ لڑائی جھگڑے اس لئے ہورہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کا سکندر کون ہوگا؟سکندر کا فیصلہ مقدر کرے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ پی ٹی آئی عمران خان اور عمران خان پی ٹی آئی ہیں، لیکن کمپرومائزڈ لیڈرشپ کہاں کھڑی ہے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات