
لاپتہ افراد کیس : سندھ ہائیکورٹ کا پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی
کورنگی سے لاپتہ شہری عمران اور ظہیر کی واپسی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی سماعت کے دوران مصور شاہ کی والدہ عدالت میں روپڑیں اور الزام لگایا کہ انہیں اے ایس آئی محمد خان اور توفیق نے درخواست دینے پر دھمکیاں دیں آپ کو جس نے دھمکیاں دیں ان کے نام کے ساتھ تحریری درخواست دیں، عدالت عالیہ نے درخواستوں کی مزیدسماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی
بدھ 23 اپریل 2025 13:25
(جاری ہے)
پولیس افسر نیاپنی رپورٹ میں بتایاکہ کورنگی سے لاپتا شہری عمران اور ظہیر گھر واپس آگئے۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ پر درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی عدم بازیابی اور پولیس کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاپتا نوجوان کے بھائی نے بیان دیاہے کہ اس کا بھائی افغانستان چلا گیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہاں ہے بیان دکھائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس بیان کے مطابق لاپتا شہری فضل احمد کے بچے افغانستان میں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اس میں یہ کہاں لکھا ہے کہ لاپتا شہری بھی افغانستان گیا ہوا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ نے عدالت کا وقت کیوں ضائع کیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ میں نے کراچی یونیورسٹی سے بی کام کیا ہوا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کونسی زبان میں بی کام کیا ہوا ہے، آپ کو اردو پڑھنا نہیں آتی۔ کس نے بیان ریکارڈ کیا، اگر آپ نے بیان کیا تو آپ کے دستخط کیوں نہیں ہیں۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ ان کو تو ضابطہ کارروائی کا بھی نہیں پتہ۔ سرکاری وکیل بتائیں کہ اس بیان کی کیا حیثیت ہے ،جس پر بیان قلمبند کرنے والے کے دستخط نہیں۔ اس کو احساس نہیں کہ اس کی قانونی، شرعی اور اخلاقی حیثیت کیا ہے۔ حبیب احمد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سب کو پتہ ہے لکھتا کون ہے اور دستخط کون کرتا ہے۔ بیان ریکارڈ کرنے والے افسر کے دستخط ہونے چاہئیں تاکہ پتہ لگ سکے کہ بیان کس کے سامنے ہوا۔ اے اے جی نے موقف اپنایا کہ لاپتا افراد کے کیس کی سنگینی کا احساس ہونا چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لاپتا شہری فضل احمد کے بارے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے لاپتا فواد کا سی ڈی آر رپورٹ جمع نہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل کو طلب کر لیا۔ بتایا جائے کہ لاپتا شہری فواد کا سی ڈی آر کہاں ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ نمبر کی تفصیلات کیلئے حکام کو خط لکھا ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ ڈیڑھ ماہ پہلے خط لکھا ابھی تک تفصیلات نہیں مل سکی۔ عدالت نے لاپتا 2 بھائیوں اقبال اور حسن کی رپورٹ طلب کرلی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ دونوں بھائیوں کا گمشدگی سے قبل موبائل لوکیشن قصور کی آئی ہے۔ اس کے بعد اب تک موبائل نمبرز بند ہیں۔ لاپتا شہری مصور شاہ کی والدہ نے عدالت میں روتے ہوئے کہا کہ ہم انویسٹیگیشن ٹیم کے پاس گئے تو دھمکیاں دی گئیں۔ ہمیں کہا گیا درخواست عدالت میں کیوں دی اب بیٹا بھی واپس نہیں ملے گا۔ میرے بیٹے کو 4 ماہ قبل گھر سے اٹھایا گیا تھا۔ ہمیں اے ایس آئی محمد خان اور توفیق نے دھمکیاں دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو جس نے دھمکیاں دیں ان کے نام کے ساتھ تحریری درخواست دیں۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.