
قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے آئی ٹی یو سی کے جنرل سیکرٹری لک ٹرائنگل کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
بدھ 23 اپریل 2025 23:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری نظام مستحکم ہو چکا ہے اور گزشتہ چار عام انتخابات کے نتیجے میں حکومت ایک منتخب جمہوری حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور بدقسمتی سے افغانستان اس کی آماجگاہ ہے جس سے پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔قائم مقام سپیکر نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صدر کو حاصل اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر کے جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنایا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لئے چیلنج قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود پاکستان کواس کے شدید اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سلام آباد میں ہونے والی حالیہ ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوئے۔ انہوں نے وفد کو پاکستان کے پارلیمانی نظام کے بنیادی ڈھانچے اور قانون سازی کے طریق کار سے آگاہ کیا۔انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے عدالتی اصلاحات کے لئے ایک کلیدی اقدام قرار دیا۔وفد کے سربراہ لک ٹرائنگل نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور ادارہ جاتی استحکام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط جمہوری نظام ہی عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کو عوامی نمائندہ ادارہ قرار دیتے ہوئے مقام کار کی جگہوں پر ماحول کو سازگار اوربہتر بنانے کے لئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یو سی دنیا بھر کے محنت کشوں کی آواز ہے اور تنظیم کا بنیادی مقصد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے آزادی اظہار جیسے اصولوں کا فروغ ہے۔ لک ٹرائنگل نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اس کے بدترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔بعد ازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیاجہاں پر وفد کو قومی اسمبلی کے ایوان کی تاریخی اہمیت اور ایوان میں ہونے والی اہم قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میںامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
-
عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.