
پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو،عارف علوی
عمران خان واحد لیڈر ہے جس کو پورے ملک کے لوگ پیار کرتے ہیں، ہر کوئی پوچھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے،رہنماء پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
11:06

(جاری ہے)
جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔
لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے اسے بھولنا مت۔رہنماءپی ٹی آئی عارف علوی کا مزید کہنا تھاکہانتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کیلئے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کی تھی ۔آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی خاطر مذاکرات کی حامی بھری تھی۔دورہ امریکہ کے دوران سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کیلئے مذاکرات ہوں۔ ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس وقت آزاد نہیں تھے۔ عوام میں مایوسی بڑھ رہی تھی۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی تھی۔ بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے حوالے سے اس ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیشرفت ضرور ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ملک میںآنے کا انتظار کر رہا تھا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں اور نفرتیں ختم کر سکیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے اور بچہ بچہ ان سے پیار کرتا تھا۔بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سوچ ہے جسے کوئی مائنس نہیں کر سکتاتھا۔ عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.