Live Updates

بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پر الزام لگاتارہا

دنیا بھی یہ سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے،شرکاء ریلی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:35

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پر الزام لگاتارہا ۔

(جاری ہے)

باغ، پہلگام حملے کے بعد ہندوستان کیطرف سے پاکستان مخالف اقدامات کے خلاف ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن سمیت دیگر بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی، ریلی کے شرکا سید الشہدا چوک میں پہنچے تو ریلی بڑے احتجاجی جلسے کی شکل دھار گئی جس سے اسسٹنٹ کمشنر سید کلیم عباس، لطیف لون، چوہدری عبدالواحد، حافظ طارق، مظفر حیات ہارونی، مسعود علی گردیزی، مدثر گردیزی، اکسیر اعوان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کر کے اپنی عوام کو مارتا ہے اور الزام ہمیشہ پاکستان پر لگا کر دنیا کے سامنے واویلا کرتا ہے کشمیری اور پاکستانی ہندوستان کے اس بار بار کے ڈرامے کو پہچان چکے ہیں دنیا بھی یہ سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے اور ایسے جھوٹے آپریشن کر کے الزام مسلمانوں پر لگا کر کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن کر رہا ہے اور کشمیر پر نا جائز قبضے کے در پے ہے، مقررین نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کی جد و جہد کے لیے سات لاکھ فوج کے سامنے نہتے کھڑے ہو کر مقابلہ کیا ہے دہشت گرد بھارت کشمیریوں کو ہر طرح سے حراساں کر رہا ہے اور کشمیر کو ہڑپنے کے لیے اپنے ہی معصوم لوگوں کو مار رہا ہے پاکستان ایک پر امن اور جمہوریت پسند ملک ہے جو ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کھڑا رہا ہے اور اربوں ڈالر کا نقصان کرنے کے باوجود پاکستان کا اصولی موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی طرح سے جائز نہیں قرار دی جا سکتی، ہندوستان پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف ہرزا سرائی کی جو کوششیں کر رہا ہے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاکستانی افواج دشمن کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں پہلے بھی ہندوستان منہ کی کھا چکا ہے اور اب کی بار اگر بھارت نے پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو کشمیر کے پہاڑ ہندوستانی فوج کا قبرستان ثابت ہونگے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات