بھارت سے نمٹنے کیلئے واضح ایکشن پلان اگر کسی کے پاس ہے تو وہ ہمارے قابل آرمی چیف ہیں

گولہ بارودتو صرف روائتی جنگیں ہیں جو پہلے بھی لڑ چکے ہیں،اب آرمی چیف نے فضائی حدود، ٹریڈ بندکرکے معاشی سطح پر انڈیا کو شدید نقصان پہنچادیا ہے، پاکستانی فوج بہت طاقتور فوج ہے، ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی، سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 اپریل 2025 21:07

بھارت سے نمٹنے کیلئے واضح ایکشن پلان اگر کسی کے پاس ہے تو وہ ہمارے قابل ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 اپریل 2025ء ) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ بھارت سے نمٹنے کیلئے واضح ایکشن پلان اگر کسی کے پاس ہے تو وہ آرمی چیف ہیں،گولہ بارودتو صرف روائتی جنگیں ہیں جو پہلے بھی لڑ چکے ہیں،اب آرمی چیف نے فضائی حدود، ٹریڈ بندکرکے معاشی سطح پر انڈیا کو شدید نقصان پہنچادیا ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کی وجہ اللہ کی رحمت سے ہمیں ایک قابل آرمی چیف ملاہے ، قابل آرمی چیف نے جب اپنی سمت بتائی جس میں سکیورٹی معیشت شامل ہے ، اس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے تحت جو ویژن بتایا، جس میں ریکوڈک اور مائنز اینڈ منرل منصوبہ شامل ہے، ساری پروجیکشن آن ٹریک ہے،اس پر انڈیا ان سکیورٹی اور تھرتھراہٹ محسوس کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت واضح ایکشن پلان اگر کسی کے پاس ہے تو وہ آرمی چیف کے پاس ہے ،گولہ بارود روائتی جنگیں ہیں، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، جو ہم نے پہلے بھی دیا ہے۔انڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا لیکن آرمی چیف کے ٹیکنیکل اور پریکٹیکل اقدامات نے بھارت کو حقیقت میں تکلیف دی ہے، پاکستان ایئراسپیس بند کردی، ٹریڈ بندکردی، معاشی سطح پر پہلے دن ہی نشانہ بنا ڈالا۔

ہم نے بھارتی بیانات پر حقیقت میں نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں انڈیا قتل میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، امریکا میں کوشش کی گئی، یہ ہم نہیں کہہ رہے، پھر ہمارے 24شہری شہید کئے گئے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ انڈیا نے اس پروپیگنڈے میں اپنی فوج کو تباہ کردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہماری 8لاکھ فوج ہے۔ اس خطے میں ہمارے ہمسائے بھی بڑے تگڑے ہیں، پاکستانی فوج طاقتور فوج ہے لیکن ہمارا دوست چین بھی بڑا پاور فل ہے جو ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان دنیا میں جہاں بھی دہشتگردی ہوگی اس کی مذمت کرے گا۔