سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے سفارت کاروں کو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا

جمعرات 24 اپریل 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے شرکا ءکو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف بھی خبردار کیا اور کہا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔