ٰوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد

جمعرات 24 اپریل 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک پیپلزپارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائیگا۔