oتھانیدار اغوا۔ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت، دہشت گردی کیس

جمعرات 24 اپریل 2025 22:55

ج*ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء)سپیشل جج انسداد دشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے تھانیدار اغوا، ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت، دہشت گردی کیس میں آج چاروکلاء مزمل، ظفر اقبال ، محمدعلی اور ذوالفقار کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 9مئی تک منظورکرلی اور پولیس نورشاہ سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22اپریل کو تھانہ نورشاہ کے اے ایس آئی محمداقبال اور کانسٹیبل محمدامین ڈرائیور سرکاری گاڑی نمبر 747جی اے اے میں گشت پر پل 50پر ایک موٹرسائیکل نمبر 5379ایس ایل ایل کو چیکنگ کے لیے روکا تو موٹرسائیکل سوار محمداسلم سنپال نے تھانیدار کو گالی گلوچ کیا اور ساتھیوں مزمل ایڈووکیٹ کوبلالیا۔

مزمل ایڈووکیٹ اپنے ساتھی وکلاء ظفر اقبال ایڈووکیٹ، محمدعلی ایڈووکیٹ ،ذوالفقار ایڈووکیٹ اور نامعلوم ملزم کارنمبر 1505ایم این اے میں سوار آ گئے اور فائرنگ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تھانیدار محمداقبال پر تشددکیا۔ وردی پھاڑ دی۔ زبردستی اغواکرکے کار میں ڈال کر فرارہورہے تھے کہ اس دوران پولیس کی نفری آگئی اور تھانیدار کو چھڑالیا ۔ ملزموں نے موبائل اور نقدی چھین لی اور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے کار میں فرار ہوگئے۔ پولیس نورشاہ نے محمدامین کانسٹیبل ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ 149, 148, 395, 365, 186ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرلیاتھا۔