Live Updates

جموں و کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 کشمیری شہید

جمعہ 25 اپریل 2025 12:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں 2 کشمیری شہید ہوگئے،ایک کو جعلے مقابلے میں اور دوسرے کو مبینہ طور پر بلاوجہ قتل کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوگزشتہ روز ضلع میں بازی پورہ کے علاقے کلنار میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھاجسے بعدازاں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاگیا۔نوجوان کی شہادت کا جواز پیش کرنے کےلئے اسے عسکریت پسند قراردیاگیا ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ ادھر ،ضلع پونچھ سے ایک کشمیری محمد عارف کی لاش پر اسرار طورپر ملی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق عارف کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ارکان نے بھارتی فورسز کی مدد سے قتل کیا ۔\932
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات